[pullquote]ماہرین فلکیات نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کے نظام میں ایک یا دو نہیں بلکہ 3 سورج یا ستارے ہیں۔
[/pullquote]
ایچ ڈی 131399Ab نامی یہ سیارہ زمین سے 320 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے اور اندازہ ہے کہ اس کی تشکیل 16 ملین سال پہلے ہوئی تھی. تین ستاروں کا یہ نظام 2 چھوٹے اور ایک بڑے ستارے پر مشتمل ہے جن میں سے 2 چھوٹے ستارے ڈمبل چلانے کی طرح ایک دوسرے کے گرد گھومتے ہیں۔
یہ دونوں چھوٹے ستارے 300 آسٹرنومیکل یونٹس کے فاصلے سے بڑے ستارے کے گرد گھومتے ہیں (ایک آسٹرونومیکل یونٹ زمین اور سورج کے درمیان فاصلے جتنا ہوتا ہے)۔ ایچ ڈی 131399Ab براہ راست بڑے ستارے کے گرد گھومتا ہے اور تینوں ستارے کے اس پیچیدہ رقص کو آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
[pullquote]اس انوکھے سیارے کو امریکا کی ایریزونا یونیورسٹی کے ماہرین نے چلی میں نصب یورپین سدرن آبزرویٹری کی ایک خلائی دوربین کی مدد سے دریافت کیا اور انکا کہنا ہے کہ یہاں روزانہ تین بار سورج طلوع اور غروب ہوتا ہوگا۔ اس سیارے کا ایک دن زمین کے 550 دنوں کے برابر ہوگا اور اس کے آدھے حصے میں تین ستاروں کو باآسانی دیکھا جاسکتا ہوگا۔[/pullquote]
اس سیارے کا درجہ حرارت 580 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زندگی کی موجودگی کا کوئی امکان نہیں۔ اگرچہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ایسے سیارے کو دریافت کیا گیا ہے جو تین سورج کے نظام میں واقع ہے تاہم محققین کے خیال میں یہ کائنات میں ہمارے خیالات سے زیادہ عام رجحان ہوگا۔