آزاد کشمیر اتخابات: پی ٹی آئی، پی پی پی کو بدترین شکست۔۔۔

[pullquote]آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کردیا،41 میں سے 32 نشستیں لے اڑی۔تحریک انصاف کے ہاتھ صرف 2 نشستیں آئیں۔ پیپلز پارٹی بدترین شکست سے دوچار۔۔۔ [/pullquote]

آزاد کشمیر کے انتخابات میں شیر نے سب کا صفایا کردیا۔آزاد کشمیر کی 29نشستوں میں سے 23 پر کامیابی سمیٹی،جبکہ مہاجرین کی 12 میں سے بھی 9 نشستیں جیت لیں۔واضح اکثریت ملنے پر آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ن لیگ کے حامیوں کا جشن منایا ۔

ادھر قسمت کی دیوی بلے سے ایسے روٹھ گئی کہ چھکا تو کیا بس دو ہی رن اس کے نصیب میں آئے۔ جی جہاں تحریک انصاف صرف 2 نشستیں لے پائی۔۔۔

پچھلی بار آزاد کشمیر میں حکومت بنانے والی پیپلز پارٹی کا تیر، نشانے کے قریب بھی نہ پھٹکا۔مشکل سے صرف2 ہی نشستیں حصے میں آئیں۔مسلم کانفرنس نے3،جموں کشمیر پیپلزپارٹی1 اورایک نشست پر آزاد امیدوارکامیاب ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے