ہیلری نے اپنا نائب چن لیا۔۔۔

[pullquote]واشنگٹن: ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا۔ ہلیری کا کہناہے کہ ٹم کین نے ساری عمر دوسروں کے لیے جدوجہد میں گزاری۔[/pullquote]

نئب صدر کے لیے ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین کے نام کا اعلان ہلیری کلنٹن نے ایک ٹویٹ میں اپنے کیا۔ وہ آج میامی میٕں ریلی سے خطاب کے دوران ٹم کین کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا باضابطہ اعلان کریں گی۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے اٹھاون سالہ ٹم کین معتدل خیالات رکھنے والے تجربہ کار سیاستدان ہیں۔سینیٹر ٹم کین کو نائب صدر کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔ہلیری نے ٹم کین کو ایسے امیدواروں پر ترجیح دی جن کا جھکاؤ بائیں بازو کی جانب تھا۔

آٹھ نومبر کے صدارتی انتخابات میں ورجینیا کو اہم میدانِ قرار دیا جا رہا ہے۔ٹم کین ہسپانوی زبان روانی سے بولتے ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کے دوران ہسپانوی ووٹروں کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔

ری پبلیکن پارٹی کے کنونشناور ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب صدر کا انتخاب ہونے بعد ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی ہوئی تھی۔ ہلیری کو گزشتہ ماہ پندرہ پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن جمعہ کو وہ ٹرمپ کے برابر آگئیں۔ تاہم ہلیری پرامید ہیں کہ وہ دوبارہ برتری حاصل کرلیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے