دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہندو برادری نے بھی راکھی کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا۔
اس روز بہنیں پوجا کرکے اپنے بھائیوں کی لمبی عمر اور حفاظت کی دعائیں کرتی ہیں اور ان کی کلائیوں پر دھاگا باندھا جاتا ہے، جو کو راکھی کہتے ہیں۔
ہندو، جین اور سکھ مذہب کے پیروکار ہر سال ساون کے مہینے میں چاند کی چودھویں رات کو اس تہوار کا آغاز کرتے ہیں، یہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والا تہوار ہے۔
رکشا بندھن ہندو برادری کے چار اہم تہواروں میں سے ایک ہے، اس کے علاوہ ہندو ہولی، دُشہرہ اور دیوالی شامل ہیں۔