وزیر اعلی پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا سے بچوں کے اغواکا نوٹس لے لیا ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے آئی جی کو ٹیلی فون کیا اور بچوں کے اغواکی وارداتیں روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرا علی نے بچوں کے اغواکی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ پولیس اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرے اور بچوں کے اغوامیں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے اور قانون کے کٹھرے میں کھڑا کرنے کیلئے کسی دبا کو برداشت نہ کرے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے اغوامیں ملوث کسی بھی ملزم کو نہ چھوڑا جائے ۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے اغواکی وارداتوں میں ملوث ملزم بچ نہیں پائیں گے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سے بچوں کو اغواکرنے والے ایک گروہ کے متعدد ارکان کو بچہ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس گھنانے کام میں ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ، عملے کے ارکان اور نرسیں بھی ملوث ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے