[pullquote]نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پولیس نے پراسرار قتل کا معمہ حل کرلیا۔ قتل کے جرم میں مقتول کی دلہن، اس کے دوست اورساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ [/pullquote]
ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک عدنان اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ 25اگست کو دلہا ظاہر الدین کی لاش ملی تھی جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے کھائی میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے سائنسی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کیا تو مقتول کی دلہن کو شامل تفتیش کیا گیا ،ڈی ایس پی کے مطابق دونوں کی 31جولائی کو شادی ہوئی تھی۔
ملزمہ نے قتل کی واردات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتا یا کہ شادی سے قبل ملزم مدثر کو پسند کرتی تھی اور شادی کے دوسرے روز اس نے مدثر کو فون کیا کہ اس کے شوہر کو راستے سے ہٹا دو اور دونوں شادی کرلیں گے۔ ملز م مدثرکا کہنا تھا کہ اپنے دوست قیصر علی جو مقتول ظاہر الدین کا بھی دوست تھا ،اس کے ذریعے مقتول کو گھر سے فون پر بلایا اور اس پر پانچ فائر کرکے قتل کردیا اور ہم فرار ہوگئے ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اگرجیل سے ہم رہا ہوگئے تو ہم شادی کریں گے