کورنیٹوپاپ راک کی جانب سے پانچویں میوزک ویڈیو ’دلدارا‘ جاری کردی گئی ہے۔
یہ میوزک ویڈیو راک سٹار علی ظمت اور نوری کی مشترکہ کاوش ہے۔ دلدارا کی کمپوزیشن کو ایک روایتی راک موسیقی کی طرز پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی ہدایات ان کٹ سٹوڈیو کے امان احمد نے دی ہیں جبکہ مجموعی سٹائلنگ احتشام کی ہیں۔
کارنیٹو پاپ راک باڈی بیٹ پی آر اور امپیکٹ ایکٹیویشنز کے اشتراک سے موسیقی کے فروغ کے لیے ایک پلپٹ فارم کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
دلدارا سے قبل اس پلیٹ رافم کے ذریعے علی عظمت، قرۃ العین بلوچ، کومل رضوی، زو وساجی اور عمیر جسوال کی میوزک ڈیویڈیوز جاری ریلیز کیے جانے کے علاوہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کنسرٹس بھی منعقد کرائے جا چکے ہیں۔
بی بی پی آر کے سی ای او حسن رضوی کا کہنا ہے کہ ان دو موسیقاروں کا یکجا ہوکر میوزک ویڈیو بنانا پاکستانی میوزک انڈسٹری کی بقا کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
علی عظمت کا کہنا تھا کہ نوری کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا اور یہ کورنیٹو پاپ راک کا دوسرا ویڈدیو ہے جس میں ہم دونوں ساتھ کام کرہے ہیں۔
علی نور نے کہا کہ وہ علی عظمت کو سنتے ہوئے جوان ہوئے ہیں اور اب ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزازکی بات ہے۔
کورنیٹو پاپ راک کے سیزن ون میں علی عظمت، کومل رضوی، نوری، عمیر جسوال، قرم حسین، زو وساجی، قرۃ العین بلوچ اور علی ظفر جیسے موجودہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار شامل ہیں۔