شیخ رشید نےمتروکہ وقف املاک کے دو قطعہ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، صدیق الفاروق

متروکہ وقف املاک بورڈکےچیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 2 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے،وہ عدالتی حکم کے خلاف اپیل کرتے ہیں اورنہ ہی پراپرٹی کا معاوضہ ادا کررہے ہیں۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگومیں صدیق الفاروق نےشیخ رشید کو پنجابی کی کہاوت کے مطابق ’چور نالے چتر‘‘ قرار دیا،ان کاکہناتھاکہ لال حویلی کا متروکہ وقف املاک بورڈسے کوئی تعلق نہیں، لیکن لال حویلی سے ملحقہ ایک ہال اور6 کمروں پر مشتمل گھر متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اس پر شیخ رشید کا ناجائز قبضہ ہے،صدیق الفاروق نےبتایاکہ عدالت نے شیخ رشید کویہ پراپرٹی خالی کرنے کا حکم دے رکھا ہے،لیکن وہ قبضہ ختم کرنے کی بجائے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے