دفاع حرمین شریفین کے لئے مسلم ممالک کی مستقل فوج بنائی جائے . دفاع حرمین کونسل

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے دو رائے نہیں ہو سکتی اور حرمین شریفین. کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے. وہ دفاع حرمین کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے . انہوں‌‌ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور فوج نے سعودی عرب کے دفاع کےلئے یکجہتی کا اظہار کیا. انہوں‌نے کہا کہ حرمین شریفین. کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے اور ایمانی جذبہ ہے. انہوں‌ نے کہا کہ مسلمان اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں. او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے. پاکستان اور ترکی کو مسائل کے حل کےلئے کردار ادا کرنا ہو گا.انہوں‌نے کہا کہ کسی خوف اور خطرے کی بات نہیں اتحاد کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی تحفظ حرمین شریفین کےلئے مر مٹنے کو تیار ہے. انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغے کےلئے میزائل کا جواب دینا چاہیے. سردار یوسف نے کہا کہ عالمی فورمز اور مسلم امہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی.

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بات حوثی باغیوں تک نہیں ہے اس کی پچھے کونسی قوتیں ہیں . انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کو اسلامی مملک میں انتشار پھیلانے والی قوتوں کی پشت پناہی ہے. انہوں نے کہا کہ حرمین کی حفاظت کیلئے مشترکہ فوج تشکیل دی جائے اور یہ فوج صرف حرمین شریفین کا تحفظ کرے . انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان حرمین کے تحفظ کیلئے صرف فوج کی ذمہ داری نہ لگائے بلکہ لوگوں کا اندراج شروع کرے ، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے عملی اقدام کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت ہونے کے باوجود عالم اسلام کے تحفظ کے کام نہ آئے تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم حرمین کے تحفظ کیلئے بے بس ہیں تو پھر اسلحہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں . انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کس چیز کا خوف ہے ، پاکستان کے پاس بہادر فوج ہے ، فوج ہم سے ہے ہم فوج سے ہیں . مولانا غفور حیدری نے کہا کہ حرمین کی بات آتی ہے تو ہمیں قوت ایمانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے . انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کا منتخب صدر ہمیں ہانکنے کی کوشش کرے گا تو اس پر بھی ہمیں سوچنا چاہیے

مولانا علی محمد ابوتراب صدر تحریک دفاع حرمین شریفین نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملہ ہوا میڈیا نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے آگے ہونا چاہیے تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مسلم اقوام متحدہ کا بھی اعلان ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ حوثیوں نے جرم عظیم کیا ہے ، پاکستانی پارلیمنٹ کے ممبران فوری طور پر مذمتی قرارداد پاس کریں . انہوں‌ نے مطالبہ کیا کہ چونتیس ممالک کے اتحاد کو موثرکردار ادا کرنا چاہیے .

کانفرنس سے انصار الامہ کے مولانا فضل الرحمان خلیل ، جماعہ الدعوہ کے پروفیسر عبدالرحمان مکی ، جماعت اسلامی کے مولانا عبداجلیل نقشبندی سمیت دیگر رہ نماوں نے بھی خطاب کیا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے