افغان صوبے قندھار میں خودکش حملہ، 14 اہلکار ہلاک

کابل: افغان صوبہ قندھار میں سرکاری دفتر کے باہر واقع ایک چوکی پر خود کش حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 12 اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور بارود سے بھری چوری کی گئی سرکاری گاڑی پر سوار تھا جس نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں واقع پولیس کے صدر دفتر کے باہر قائم حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم 14 افراد کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور حفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے