نواب شاہ :بہو سے ناجائز تعلقات، سسر نے دونوں پوتوں اور بہو کو ذبح کردیا

بہو سے ناجائز تعلقات پر سسر نے اپنے دونوں پوتوں اور بہو کو ذبح کر دیا، ریلوے اسٹیشن گوداموں کے قریب بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو معصوم بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ جائے وقوعہ پر بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں پڑی تھی .

پولیس نے شبہ میں خاتون کے سسر کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا .

پولیس کے مطابق ریلوے گودام کے قریب جھاڑیوں سے دو بچوں گلہ کٹی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت چندہ اور گلیو کے نام سے ہوئی ہے . قریب ہی بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں پڑی ہوئی تھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا اور اس کی حالت بھی نازک تھی .

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے بتایا واقع کی جگہ سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں چھپے ایک شخص ویرو کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے . ہم دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تو میں نے قریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دئے جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو میں نے اس کا بھی گلا کاٹ دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے