ملتان: ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیٹوں، بیٹی اور نواسی کو قتل کردیا

ملتان میں ایک شخص فائرنگ کرکے اپنے ہی دو بیٹوں، بیٹی اور نواسی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل شجاع آباد میں خدا بخش نامی ملزم نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بیٹے سمیت بیٹی اور نواسی بھی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم خدا بخش موقع سے فرار ہوگیا تھا جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کے پاس آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے