بہاولپور: شوہر کے بھانجے نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناکر کمسن بچی کو بھی قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے موسیٰ کالونی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ملزم نے خاتون کی کمسن بچی کو بھی قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
متاثرہ خاتون نے الزام لاگیا کہ اس کے شوہر کے شوہرکے بھانجے نے زیادتی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بغداد الجدید میں خاتون کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔