کیا آپ جانتے ہیں موسیقی کی دنیا کا بڑا نام نیاز احمد کون تھے؟

نیاز احمد موسیقار آج انکی پہلی برسی ہے

نیاز احمد نے نصرت فتح علی خان کی منفرد آواز کے لیے ’’میرا انعام پاکستان‘‘ جیسا ملی نغمہ ترتیب دیا۔ میڈم نورجہاں کے لیے ’’نیناں تم چپ رہنا‘‘ جیسا گیت کمپوز کیا۔ جب مہدی حسن کی آواز اور نیاز احمد کے سنگیت کا ملن ہوا، ناقابل فراموش گیتوں نے جنم لیا۔ خان صاحب کے مشہور زمانہ البم ’’کہنا اُسے‘‘ کی موسیقی اُنھوں نے ہی ترتیب دی۔ عابدہ پروین کے لیے بھی دھنیں بنائیں۔ ’’اتنے بڑے جیون ساگر میں‘‘ جیسا ملی نغمہ کمپوز کیا، جسے الن فقیر نے اپنی آواز دی۔ دیگر مقبول ملی نغموں میں ’’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘‘ (گلوکار: خالد وحید)، ’’خوش بو بن کر مہک رہا ہے میرا پاکستان‘‘ (گلوکار: لبنیٰ ندیم) اور ’’ہم مائیں، ہم بہنیں‘‘ (گلوکار: ناہید اختر) شامل ہیں۔

محمد علی شہکی کے گائے ہوئے مقبول گیت ’’میری آنکھوں سے اِس دنیا کو دیکھو‘‘، ’’نظارے ہمیں دیکھیں‘‘ اور ’’تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں‘‘ نیاز صاحب ہی کے کمپوزکردہ تھے۔ ’’دیکھ تیرا کیا رنگ کر دیا‘‘، ’’یہ شام اور تیرا نام‘‘ اور ’’پاس آکر کوئی دیکھے‘‘ جیسے مشہور نغموں کی دھنیں بھی اُن ہی کی تخلیقی اپج کا نتیجہ ہیں، جنھیں عالم گیر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔ نیرنور، گل بہار بانو اور محمد یوسف سمیت پاکستان کے کئی معروف گلوکاروں نے اُن کے کمپوز کردہ گیت گائے۔ مختلف گلوکاروں کے سولو البم بھی تیار کیے۔ کئی ڈراما کے ٹائٹل سونگ تخلیق کیے۔ فلمی موسیقی بھی دی۔ فن، گیتوں ہی تک محدود نہیں رہا۔ ’’نیلام گھر‘‘، ’’خبرنامہ‘‘ اور ڈراما سیریل ’’عجائب کہانی‘‘ کے علاوہ پی ٹی وی کے لوک داستانوں پر مشتمل پروگرام کی موسیقی دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے