کراچی کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں نے 3 کمسن بچوں پر ظلم کی انتہا کردی ۔
سوتیلی ماں نے تین کمسن بچوں کو کئی ماہ سے برہنہ کرکے زنجیروں سے باندھا ہوا تھا، بھوکا پیاسا رکھنے کے باعث بچے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئے۔
پڑوسیوں نے زبردستی گھر میں گھس کر بچوں کو آزاد کرایا اور پولیس کو بلالیا، پولیس نے معصوم بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے کل سوتیلی ماں سمیت تمام افراد کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پولیس نے بچوں کو شیلٹر ہوم بھیجنے کے بجائے دوبارہ سوتیلی ماں کے سپرد کردیا۔