کراچی کی مقامی عدالت نے سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد کیس میں بچوں کو چائلڈ سینٹر بھیجنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی موسیٰ کالونی کے رہائشی ماں اور بچوں کو پولیس نے جوڈیشنل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے بچوں کو چائلڈ سینٹر بھیجنے کا حکم دیا اور بچوں کے حقیقی والدین کو بھی طلب کرلیا۔
عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو بچوں کے حقیقی والدین کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی والدین جب تک پیش نہیں ہوتے بچے چائلڈ سینٹر میں رہیں گے۔
عدالت کا حکم میں کہنا تھا کہ حقیقی والدین عدالت سے رجوع کرنے کے بعد بچے واپس لے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روزقبل سوتیلی ماں کی جانب سے بچوں کو زنجیروں سے باندھنے کی خبر جیو نیوز نے نشر کی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ایکشن لیا تھا۔