واشنگٹن
آئی ایس بی اردو
آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مالی مدد فراہم کرنے والے مجرم کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے کے الزام میں51 سالہ ریا ض قادر خان کو گرفتار کیا گیا تھا. ریاض قادر خان پر 2013 ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
27 مئی 2009 ء میں دہشت گردوں نے آئی ایس آئی کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 35 افراد جان بحق ہو گئے تھے.
ریاض قادر نےاپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے اس سال فروری میں بھی دو دہشت گردوں کی مدد کی اور مالدیپ میں بھی ایک شخص کو ڈھائی ہزار ڈالر فراہم کیے تھے.
ریاض قادر خان نے 1987 میں این ای ڈی یونی ورسٹی کراچی سے مکینیکل انجنئرنگ میں گریجویشن کی ہے ۔