جڑواں بہنوں کی خود کشی اور دیور کاجواں سال بھابھی کا قتل

[pullquote]مظفر گڑھ: آپس میں جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی[/pullquote]

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں آپس کے جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے فتح پور جنوبی میں 16 سالہ جڑواں بہنوں طاہرہ اور سمیرا میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر دونوں بہنوں نے زرعی سپرے پی کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جڑواں بہنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

[pullquote]لاہور: جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کردیا[/pullquote]

لاہور: ساندہ میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے جواں سال بھابھی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں اورنگزیب نامی نوجوان اپنی بھابھی فریدہ بی بی سے مکان کی ملکیت حاصل کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا کہ اس دوران دونوں میں تکرار بڑھی تو اورنگ زیب نے فائرنگ کر دی۔

ملزم کی فائرنگ سے اس کی بھابھی ہلاک ہوگئی اور ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کی گرفتاری کے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے