شادی میں ساؤنڈ سسٹم نہ لگانے پر دلہا نے بارات سے قبل خودکشی کرلی

بدین میں 18 سالہ نوجوان نے ساؤنڈ سسٹم نہ لگانے پر شادی کے روز ہی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق بدین کے علاقے گھڑو کے گاؤں حاجی محمد ترک میں 18 سالہ نوجوان عالم کولہی نے والدین سے بارات میں ساؤنڈ سسٹم منگوانے کی فرمائش کی تھی۔

والدین کی جانب سے ساؤنڈ سسٹم نہ منگوانے پر نوجوان نے بارات سے قبل ہی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

والد کاکہناہےکہ بیٹے نے ساؤنڈ سسٹم کی فرمائشی کی تھی لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

خیال رہے کہ 5 سال کے دوران سندھ میں 1300 سے زائد افراد نے خودکشی کی اور سب سے زیادہ 646 واقعات میرپور خاص ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے