چونیاں: نوجوان کا 3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد، ملزم گرفتار

چونیاں کے نواحی علاقے میں 22 سالہ نوجوان نے 3 سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے چک 37 میں 22 سالہ ملزم عابد نے 3 سالہ ایمان فاطمہ سے زیادتی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں بچی کو قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بچی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر چلڈرن اسپتال لاہور بھیج دیا گیا۔

پولیس نے بچی کے چچا کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے