بھاگ کر شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

سرگودھا میں ملزم نےگھر سے بھاگ کر شادی کے لیے رضامند نہ ہونے والی لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

بشیر کالونی سرگودھا کی رہائشی 25 سالہ فاطمہ بی بی نے بتایا کہ 18جون کو چک 46 شمالی کے قریب ملزم بلاول نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔

فاطمہ کا کہنا ہے کہ بلاول چاہتا تھا کہ وہ گھر سے بھاگ کر اس سے شادی کر لے، واقعہ کے روز اس نے ملزم کے خلاف مقدمہ کے اندارج کے لیے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درخواست دی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے مشورہ دیا کہ وہ پیسے لے کر صلح کر لے۔

پولیس کے انکار پر فاطمہ نے علاقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے پولیس کو 28 جون کو طلب کرلیا۔

فاطمہ کا 80 فیصد چہرہ تیزاب سے جھلس چکا ہے، فاطمہ کی بہن کا کہنا ہے کہ ملزم اب بھی ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے ، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے