کراچی میں ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈس اسپتال کے قریب غلط سمت جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں سے فراز نامی نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سچل میں بھی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانگ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے