ایبٹ آباد،مانسہرہ : سوئی گیس لیکج ، دم گھٹنے سے 8 افراد ہلاک

ایبٹ آباد مانسہرہ : میں دو الگ الگ واقعات میں سوئی گیس لیکج کے بعد دم گھٹنے سے 8 افراد ہلاک ہو گے، گزشتہ ایک ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زاہد ہو گی۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں سوئی گیس کا کم پریشر مزید تین جانیں لے گیا ۔ مانسہرہ کے علاقہ پوٹھا میں قاتل سوئی گیس سے مزید تین ہلاکتیں ہوئیں۔ سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث رات کو جلتا ہیٹر بند ہو جانے سے دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گے ۔جان بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور کمسن بچہ شامل ہیں۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق گیس پریشر کم ہونے پر ہیٹر کی بندش سے گیس کمرے میں بھر جانے سے ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔ جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ محمد اویس ولد محمد دین اسکی بیوی مصباح اور ایک کمسن بچہ حسن علی شامل ہیں۔ دونوں کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، واقع کے بعد علاقہ میں کہرام برپا ہو گیا۔ تینوں جاں بحق افراد کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گی۔

دوسری جانب ایبٹ آباد منڈیاں پھول گلاب روڈ گیس لیکج کی وجہ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گے۔ مرنے والوں میں میاں ،بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے نعشیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی۔مانسہرہ اور ایبٹ آباد گیس لیکج سے آئے روز اموات ہونے لگیں ہیں۔ ایک ماہ میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے