بلاول صحافی اسد طور کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینیئر صحافی اسد طور کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسد طور کی عیادت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے پر آوازوں کو کچلنے کی کوششوں کے ہر عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

بلاول نے مطالبہ کیا کہ اسد طور پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے نتائج کو فی الفور سامنے لایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صحافی اسد طور کو اسلام آباد میں ان کے گھر میں گھس کر 3 نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

واقعے کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی قیادت بھی اسد طور اور ابصار عالم کے گھر اظہار یکجہتی کیلئے پہنچی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے