پہلے قطرے پھر اسکول

صلاح الدین

کوئٹہ

pakisatnvaccination-665x385

صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ  کہتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت نے صوبے کو پولیو فری زون بنانے کے لیے  بچوں کے سکولوں میں داخلے کے وقت پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیا ہے ۔

وفاقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال پولیو کی رپورٹس میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 2015 میں اب تک پولیو کے 25 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین گرفتار کئے جا سکیں گے اور ان  پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا جا سکے گا ۔

بلوچستان میں ہر سال 21 ہزار بچے مختلف وجوہات کی وجہ سے پولیو سے بچاؤ کے حفاطتی قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں اور یہ صورتحال حکومت کے لیے ایک چیلینج بنتی جا رہی ہے ۔

لوگوں میں پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں آگاہی کی مہمات تو شروع کی جاتی ہیں لیکن انہیں اس پروپیگنڈے سے نہیں بچایا جاتا جو بعض علاقوں میں نیم خواندہ مذہبی رہ نما اور سطحی رسائل کے زریعے معاشرے میں پھیلایا جا رہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے