تاریخی اڑان کے بعد ڈالر نیچے آ گیا

گزشتہ روز تاریخی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج کچھ پسپائی دکھائی ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط کے باعث گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آ گیا اور روپے کو بڑا جھٹکا لگا۔

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 21 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 15 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 19 روپے کے اضافے سے 266 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 50 پیسے اور قیمتِ فروخت 21 روپے کے اضافے سے 267 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے 50 پیسے ہو گئی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 423 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 94 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے