مصر : اپنی ماں پر تشدد اور گھر سے بے دخل کرنے پر بیٹی نے باپ کو زندہ جلادیا

قاہرہ: مصر میں  اپنے نشہ کرنے والے باپ کو زندہ جلا دینے والی 15 سالہ لڑکی نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں نے اپنی ماں پر روزانہ کیے گئے تشدد اور گھر سے بیدخل کرنے کا بدلہ لے لیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے علاقے جیزہ میں 15 سالہ بیٹی نے باپ کے گھر میں آتے ہی چولہا کھول دیا جس سے گیس بھر گئی۔ باپ نے نشے کے لیے جیسے ہی ماچس جلائی آگ بھڑک اُٹھی۔

خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے باپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شور شرابہ سن کر پڑوسی مدد کو آئے اور باپ کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران بیٹی سے واقعے کے بارے میں پوچھا تو اس نے دانستہ طور پر باپ کو جلانے کا اعتراف کرلیا۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ میرا باپ نشہ کرتا تھا اور پیسوں کے لیے روزانہ ماں سے مار پیٹ کرتا اور انھیں گھر سے بھی نکال دیا تھا۔

15 سالہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے باپ کو مار کر اپنی ماں کا بدلہ لے لیا۔

مصر کی پولیس نے لڑکی کو کم عمر ہونے کے باعث چائلڈ کیئر سینٹر منتقل کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے