قانون نافذ کرنے والے اداروں میں صنفی مساوات کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل

اسلام آباد : یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) نے امریکی سفارت خانے کے دفتر برائے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹس (INL) کے تعاون سے تین سالہ 3.5 ملین یو ایس ڈالرکے پروگرام ‘پولیس عوام ساتھ ساتھ’ کے کامیاب اختتام کا با ضابطہ اعلان کر دیا ۔ پروگرام کا مقصد پاکستان میں خواتین پولیس افسران کی بھرتی کو فروغ دینا اور انہیں بااختیار بنانا تھا۔یہ پروگرام قانون نافذ کرنے والے اداروں میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا۔

اختتامی تقریب کے دوران معلوماتی سٹالز پر شرکاء کو اس پروگرام کے تحت چلائے گئے پراجیکٹس سے متعلق معلومات تک بھر پور رسائی حاصل تھی۔ ان کامیاب پراجیکٹس سے پولیس فورس میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے اور پولیسنگ کو شہریوں کیلئے مثبت بنانے پر گہرا اثر پڑا ۔

پولیس عوام ساتھ ساتھ پروگرام کے قابل ذکر کارناموں میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں تربیتی کورسز پر نظر ثانی اور اپ گریڈیشن، کے پی اور بلوچستان میں پولیس فورس میں خواتین کی نمائندگی میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ، خواتین پولیس میں بھرتی کی خواہشمند عورتوں کی مدد اور ان کی تربیت ، ویمن پولیس کونسلز کا قیام، پنجاب میں 1800 خواتین پولیس اہلکاروں کی بطور وکٹم سپورٹ آفیسرز تربیت، پنجاب کے 35 اضلاع کے ٹرانس وکٹم سپورٹ آفیسرز کی ٹراما انفارمڈ پولیسنگ پر تربیت اور صنفی حساس پالیسیوں کے ذریعے خواتین افسران کے لیے سپورٹ میکنزم کی فراہمی شامل ہے ۔

اس موقع پر یو ایس آئی پی کے کنٹری ڈائریکٹر عمران خان نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ ”پولیسنگ ڈومین کے اندر خواتین کو بااختیار بنانے میں خاطر خواہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ پولیس فورس کے اندر خواتین کو بااختیار بنا کرنہ صرف ہم صنفی مساوات کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ قانون کے نفاذ اور اس پر عملدرآمد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا
ہے ۔“ْ

ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر اس ایونٹ میں امریکی سفارت خانے کی نمائندگی کر رہے تھے انھوں نے اس پروگرام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ” پولیسنگ میں خواتین کے کردار کو فروغ دینے کیلئے امریکہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم خواتین افسران کی تعداد بڑھانے، ان کو اچھے عہدوں پر ترقی دینے اور امن و امان کے قیام کے ہمارے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گےکیوں کہ سلامتی اور انصاف ہر شہری کا حق ہے “۔

اس تقریب نے یو ایس آئی پی ، آئی این ایل ، مقامی پارٹنر، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پاکستان کو صنفی مساوات کے موضوع پر ایک ہوجانے کا موقع فراہم کیا ۔تقریب کے ذریعےشرکاء نے معلومات کا تبادلہ کیا اور موجودہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔آئی این ایل کی مالی معاونت سے چلنے والے یو ایس آئی پی پروگرام شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کے اختیار کو بڑھانے کا ذریعہ ہے۔

مزید برآں اس تقریب میں خواتین پولیس افسران کی متاثر کن کہانیوں اور کمیونٹی کی حفاظت اور تحفظ میں ان کے کردار پر بنائی گئ ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔ اختتامی تقریب میں مقررین نے مثبت تبدیلی کو فروغ دینے میں باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیاگیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے