خیبر ایجنسی کے لوگوں کے لیے بڑی خبر

بشری رحمان

پشاور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باب خیبر

متاثرین خیبر ایجنسی کے لئے خوشخبری ہے کہ خیبر ایجنسی میں چھ سال سے بند 150 کارخانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاورکے گورنرہائوس میں گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمد خان کی زیرصدارت اجلاس کے موقع پرحکام نے گورنرکوبریفنگ دی جس کے بعد گورنرسردارمہتاب احمد خان نے کہا کہ خیبرایجنسی کے آئی ڈی پیزاگست کے آخرتک گھروں کو واپس بھیج دیے جائیں گے۔

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ باڑہ میں بند پڑے اسٹیل، گھی، پلاسٹک اورسگریٹ کے 150 کارخانے بھی کھول دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کارخانوں سے ہزاروں متاثرین کو باعزت روزگارکے مواقع میسرآسکیں گے۔

طالبان چیک پوسٹ

گورنر خیبر پختوں خوانے کہا کہ خیبرایجنسی میں بحالی اور تعمیر نو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کر دیئےگئے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ فاٹا میں قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسزاور قبائلی عوام کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

گورنر نے شرپسندوں اور دہشت گردوں کوقبائلی سرزمین میں دوبارہ قدم جمانے نہ دینے کے عزم کا بھی اظہارکیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے